Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

اقوامِ عالم کی ترقی کا راز علمی تحقیق اور اپنی زبان سے محبت میں مضمر ہے
اقوامِ عالم کی ترقی کا راز علمی تحقیق اور اپنی زبان سے محبت میں مضمر ہے


شعبہ معاشیات پنجاب یونیورسٹی لاہور کے چٸیرمین اور اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور نے جرمنی کے ایک نجی ٹی وی چینل پر حالاتِ حاضرہ کے پروگرام گلوبل ویلج اور ڈاکٹر کامران میں گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ اقوامِ عالم کی ترقی کا راز  علمی تحقیق اور اپنی زبان سے محبت میں مضمر ہے۔ انہوں نے پروگرام کے میزبان اور شعبہ ردو پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹرمحمد کامران سےگفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے آن لاٸن تدریس کے ذریعے ایک کامیاب اور قابلِ تقلید مثال قاٸم کی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد کامران نے کورونا کے دنوں میں بروقت اقدامات کے ذریعے طلبہ وطالبات کا قیمتی سال بچانے پر واٸس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور پرو واٸس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر کوخراجِ تحسین پیش کیا۔