Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

ڈاکٹروزیرآغا صدسالہ تقریبات میں ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکی شرکت

ڈاکٹروزیرآغا صدسالہ تقریبات میں ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکی شرکت


اردوکے رجحان سازنقاد،انشائیہ نگار اور شاعر ڈاکٹروزیرآغاکے صدسالہ یوم ولادت کی مناسبت سے آفاق ادب پاکستان کی جانب سے منعقدہ صدسالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارۂ تالیف وترجمہ پنجاب یونی ورسٹی لاہور کے ڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے کہاکہ ڈاکٹروزیرآغا اپنے عہدکی پہچان تھے۔ انھوں نے انشائیے کو ایک تحریک بنایااور اپنے ادبی جریدے ”اوراق“ کے ذریعے غیرجانبدارانہ اور حقیقی روش تنقیدکو فروغ دیا۔وہ ادب میں جدید علوم کی آمیزش اور نئے سائنسی و سماجی تصورات کی مددسے ادب پاروں کی تعیین قدرکے قائل تھے اور انھوں نے اپنی تحریروں میں امتزاجی تنقیدکے اچھے نمونے پیش کیے
ڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے ڈاکٹروزیرآغاکے ساتھ ربع صدی پر پھیلے اپنے روابط کے حوالے سے بھی اظہارخیال کیااور ان کی خطوط نگاری کی خصوصیات پر بھی روشنی ڈالی۔ڈاکٹرزاہدمنیرعامر نے ان خیالات کا اظہارڈاکٹروزیرآغاصدسالہ تقریبات کے ایک سیشن کا صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کیا۔تقریب میں لاہور اور سرگودھاسے متعدد ادبی شخصیات اور ڈاکٹر وزیرآغاکی صاحب زادی محترمہ وقارالنساآغانے بھی شرکت کی