پنجاب یونیورسٹی کے پرو واٸس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر کی معروف ادیب محمد حمید شاہد سے ملاقات
پنجاب یونیورسٹی کے پرو واٸس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر کی معروف ادیب محمد حمید شاہد سے ملاقات
پنجاب یونیورسٹی کے پرو واٸس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نےمعروف ادیب، نقاد اور دانشور محمد حمید شاہد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محمد حمید شاہد نے اپنے تخلیقی رجحانات اور معاصر ادبی رجحانات پر روشنی ڈالی۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہرنے مختلف علوم و فنون کے ساتھ ساتھ زبان وادب کی ترقی کو سماجی و تہذیبی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ اس موقع پر شعبہ اردو پنجاب یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر اور ادارہ تالیف و تڑجمہ کے سربراہ ڈاکٹر محمدکامران کے علاوہ معروف شاعرہ عنبرین صلاح الدین اور بین الاقوامی سطح پر معروف صحافی اور ماہرِ نشریات تنویر شہزاد بھی موجود تھے۔