Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

اورئینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی میں بیت بازی اور نظم و غزل گوئ کے مقابلے

اورئینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی میں بیت بازی اور نظم و غزل گوئ کے مقابلے


اورینٹل کالج اور انجمن اردوٍ ادارہ زبان و ادبیات اردو, پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام *"احمد مشتاق ادبی میلہ"* میں غزل ،نظم اور بیت بازی کے مقابلہ جات منعقد ہوئے جس میں جامعہ پنجاب نے صرف میزبانی کے فرائض سر انجام دیےاور دوسری جامعات و کالجز کے آپس میں مقابلے ہوئے
مقابلہ غزل میں اسلامیہ گریجویٹ کالج ریلوے روڈ لاہور نے پہلی، زمیندارہ کالج گجرات نے دوسری ، جبکہ گورنمنٹ کالج لاہور نے تیسری پوزیشن حاصل کی
مقابلہ نظم میں گورنمنٹ زمیندارہ کالج گجرات نے پہلی، UET لاہور نے دوسری, لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی
بیت بازی کے مقابلہ میں UVAS لاہور نے پہلی جبکہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ سامعین ان مقابلوں سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔ اس میلے میں جامعہ پنجاب کے علاوہ لمز ، گوورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، ایف سی کالج یونیورسٹی ، ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور، اسلامیہ گریجویٹ کالج لاہور، ایم اے او کالج لاہور اور دیگر جامعات و کالجز کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی