Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

ادارہ زبان وادبیات اردو میں ادبی نشست

ادارہ زبان وادبیات اردو میں ادبی نشست


١٧ مٸی ٢٠٢٣ء کو ادارہ زبان و ادبیات اردو میں انجمن اردو کی ہفتہ وار ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ انجمنِ اردو کی اس نشست کے مہمان خصوصی معروف افسانہ نگار ، محقق ، نقاد ، شاعر جمیل احمد عدیل تھے ۔نظامت کے فراٸض غلام علی نے سر انجام دیے۔عمر فاروق نے تلاوت کلام پاک سے اس پروگرام کا آغاز کیا۔ سیف علی خان نے بارگاہ رسول اقدسﷺ میں نعت پیش کی۔محمد نعیم نے مزاحیہ مضمون پیش کیا اور جشن عباس نے اپنی مدھر آواز سے فضا کو معطر کیا۔آخر پر مہمان خصوصی نے اپنے تخلیقی تجربے اور کتاب سے محبت کے موضوع پر بھر پور گفتگو کی ۔اس موقع پر طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی جنھوں نے مہمان خصوصی کی علمی و ادبی گفتگو سے بہت بصیرت حاصل کی